ایشیا کپ میں کیا انڈیا کی شرٹ پر پہلی مرتبہ پاکستان کا نام لکھا ہو گا؟

اردو نیوز  |  Aug 11, 2023

رواں برس پاکستان اور سری لنکا میں شیڈول ایشیا کپ میں چند ہفتے ہی باقی رہ گئے ہیں جس سے قبل شائقینِ کرکٹ کی اس میں دلچسپی عروج پر پہنچتی جا رہی ہے۔

اس ایشیا کپ میں کرکٹ مداحوں کو سب سے زیادہ انتظار پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچوں کا ہے۔

اس ایونٹ کی آفیشل طور پر میزبانی پاکستان کے پاس ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور سفارتی تعلقات کی کشیدگی کے باعث انڈیا کے تمام میچ سری لنکا میں ہوں گے۔

کرکٹ میں جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) یا ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ٹورنامنٹ ہوتے ہیں تو اُن میں شریک تمام ٹیموں کی شرٹ پر میزبان ملک کا نام لکھا ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں ایشیا کپ سے قبل انٹرنیٹ پر ایک سوال جنم لے رہا ہے وہ یہ ہے کہ کیا انڈیا کی شرٹ پر پہلی مرتبہ پاکستان کا نام لکھا ہوا ہوگا؟

انٹرنیٹ پر وائرل غیر مصدقہ تصویر میں ایشیا کپ کے لیے انڈین ٹیم کی شرٹ پر پاکستان کا نام لکھا دکھائی دے رہا ہے۔

یہاں خیال رہے 2021 میں یو اے ای اور عمان میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی انڈیا کے پاس تھی۔

یہ ٹی20 ورلڈ کپ کورونا وائرس کی وبا کے باعث انڈیا سے یو اے ای منتقل کیا گیا تھا تاہم اِس کا میزبان انڈیا ہی تھا۔

Pakistan Will be Written on Team India's Jersey For First Time Ever As Pakistan Is Hosting Asia Cup 2023 #INDvsPAK #gadar #Don3 #flyingkiss #omg2 pic.twitter.com/KI7LbZM5Lg

— Sanyam Himalia (@sanyamhimalia) August 9, 2023

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی آفیشل شرٹ پر انڈیا کا نام بطور میزبان لکھا ہوا تھا۔

دوسری جانب رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان چار ون ڈے میچز کھیلے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور انڈیا دو ستمبر کو ایشیا کپ میں سری لنکا کے شہر کینڈی میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔ اس کے بعد اگر یہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے اگلے راؤںڈ میں کوالیفائی کرتی ہیں تو 10 ستمبر کو ایک مرتبہ پھر سے کرکٹ شائقین دونوں روایتی حریفوں کو آپس میں کھیلتا دیکھیں گے۔

اس کے بعد اگر دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچتی ہیں تو تب یہ ایک مہینے میں روایتی حریفوں کے درمیان تیسرا میچ ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان اور انڈیا کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں بھی شیڈول ہے۔

خیال رہے رواں برس ایشیا کپ ون ڈے فارمیٹ کا ہوگا۔ ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More