شہری لکڑیاں جمع کرنا شروع کردیں کیونکہ ۔۔ کراچی کو کتنے دن تک گیس مزید کم ملے گی؟

ہماری ویب  |  Aug 11, 2023

پانی، بجلی اور گیس کی کمی کے مسائل سے دوچار کراچی کے شہریوں پر ایس ایس جی سی نے گیس بندش کی نئی مشکل ڈال دی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس فیلڈ مینٹیننس کے باعث کل سے 15 اگست تک شہر کو گیس سپلائی متاثر ہوگی۔گیس فیلڈ مینٹیننس کے باعث 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت ہوگی۔

شہر میں 12 تا 27 اگست کنڑ پساکی گیس فیلڈ کی مرمت ہوگی۔16 تا 23 اگست 107 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بڑی کمی ہوگی۔23 تا 27 اگست کو بھی شہر میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔

کراچی کے شہری پورے ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے کے باوجود پانی، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات سے بھی بڑی حد تک محروم ہیں۔

شہر قائد میں اس وقت پانی اور بجلی کے علاوہ گیس کا بحران جاری ہے، شہر کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں بھی گیس بند رہتی ہے۔

کھانا بنانے کیلئے ایل پی جی خریدنے کی سکت رکھنے والے شہری سلنڈر استعمال کرتے ہیں جبکہ غریب شہری پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے لکڑیاں اور کوئلے جلاکر کھانا بناتے ہیں۔

کراچی میں 12 سے 27 اگست تک مرمت کے نام پر گیس کی کمی سے شہری مزید متاثر ہونگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More