“اس مگ میں کافی دیر تک گرم رہتی ہے اور اس کا ذائقہ بہت مزیدار لگتا ہے“
یہ کہنا ہے مریم نواز کا جنھوں نے گزشتہ روز اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر نئے کافی مگ کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی ہے۔ مریم نواز نے اس ویڈیو میں کہا کہ ان کے پرانے اسٹیل کافی مگ کے بارے میں لوگوں نے کافی کچھ لکھا اور کہا اس لئے اب وہ اپنے نئے مگ کی تفصیلات خود ہی شئیر کررہی ہیں۔
جہاں تک اس مگ کے خاص ہونے کی بات ہے تو ہم بتات چلیں کہ اس مگ پر لکھا ہوا ہے “میاں دے نعرے وجیں گے“ ساتھ ہی میاں محمد نواز شریف کی تصویر بھی موجود ہے۔
مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ سب یہی والے مگ استعمال کریں۔ میرا وعدہ ہے کہ اس مگ میں کافی کا ذائقہ آپ سب کو پہلے سے بہتر محسوس ہوگا۔