گزشتہ چند سالوں سے جشن آزادی کا مہینہ شروع ہوتے ہی رنگ برنگے باجے ٹھیلوں پر بکنا شروع ہوجاتے ہیں۔ جنھیں بچے تو خوب پسند کرتے ہیں لیکن بڑوں کو اس کا شور سخت ناگوار گزرتا ہے۔ شہریوں کی اسی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے اس کے متعلق اہم فیصلہ سنادیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکی عدالت نے شہر میں جشن آزادی کے موقع پرباجے کی بیچنے اور خریدنے والوں کے خلاف ضابطہ فوجداری کی سیکشن 190(2) کے تحت پولیس کو کارروائی کا حکم دیا۔
جنگ نیوز کے مطابق عدالت نے ایس ایچ او شرافی گوٹھ اور سچل کو ہدایت دی ہے کہ باجوں کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرکے عدالت کو مطلع کیا جائے۔