عمران خان اب الیکشن نہیں لڑ سکتے۔۔ الیکشن کمیشن کا بڑا حکم جاری

ہماری ویب  |  Aug 09, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ تحریک انصاف کے چئیر مین کو 5 برس کے لئے نااہل قرار دے کر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کُرم سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سیشن کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے متن میں تحریر ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب قرار پائے ہیں، عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل، 3 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہئ جبکہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More