آپ نے شاید بچوں کی پرورش کے لئے مردوں کو دوسری شادی کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن اب خیبر پختونخواہ کے ہر بالاکوٹ میں 85 سال کے ایسے بزرگ بھی سامنے آئے ہیں جنھوں نے اپنے 100 سے زائد پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے لئے نئی نویلی دادی اور نانی لانے کے لئے دوسری شادی کرلی ہے۔
ان بزرگ کا نام چن سفید شاہ ہے۔ چن سفید شاہ نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کی دوسری شادی بھی 90 برس کی عمر میں ہوئی تھی۔ جبکہ ان کی شادی ان کے بیٹوں نے کروائی ہے۔
چن سفید شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ مزید بچے اور پوتے پوتیاں ہوں اس لئے انھوں نے دوسری شادی کی۔ جب کہ ان کی دلہن ان سے 42 برس چھوٹی ہیں۔