صفائی کرنے والے کو آٹو گراف مانگنا بھاری پڑ گیا ۔۔ فٹبال اسٹار لیونل میسی سے بات کرنے پر خاکروب کے ساتھ کیا ہوا؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Aug 07, 2023

فٹبال کے مداح دوسرے کھیلوں کے مداحوں کے مقابلے زیادہ جذباتی اور پرجوش ہوتے ہیں، وہ اپنے پسندیدہ کھالڑی کو دیکھنے، ان سے ملنے، ان کے ساتھ تصویر بنوانے اور ان کا آٹوگراف لینے کیلیئے بے چین رہتے ہیں اور اس وقت کوئی دوسری بات ان کے دماغ میں نہیں چل رہی ہوتی۔

ایسا ہی کچھ میامی اسٹیڈیم میں کام کرنے والے خاکروب کے ساتھ ہوا، لیونل میسی کو دیکھ کر وہ سب کچھ بھول گیا اور انجام نوکری سے ہاتھ دھونے کی صورت مین بھگتا پڑا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی انٹر میامی اسٹیڈیم میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ایک خاکروب کرسچن سلامانکا نے لیونل میسی سے اپنی شرٹ پر دستخط کرنے کو کہا جس کی میسی نے رضا مندی ظاہر کردی لیکن اس کے باوجود کرسچن سلامانکا کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

خاکروب نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ، میں بس گیراج میں واقع باتھ روم کی صفائی کرتا ہوں، اس دن خوش قسمتی سے جب بس پہنچی تو میں وہاں موجود تھا۔ بس سے اترنے والے آخری کھلاڑی لیونل میسی تھے تو میں نے چیخ کر کہا انہیں مخاطب کیا، "ہیلو ورلڈ چیمپئن"۔ جس پر میسی میری طرف مڑے اور میری قمیص پر دستخط کرنے آئے، اتنے میں سیکیورٹی اہلکار فوراً وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مجھے نوکری سے نکال دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نے کرسچن کی شرٹ پر دستخط کردیے تھے جو اس نے اپنے یونیفارم کے نیچے پہنی ہوئی تھی۔

خاکروب کو نوکری سے نکالنے کے فیصلے کو سوشل میڈیا صارفین نے سخت قرار دیا، اور کلب انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More