گزشتہ جمعے کو سابق وزیر اعظم عمران خان کو عدالتی حکم پر زیرِ حراست لیا گیا جس کے بعد انھوں نے جیل میں پہلے روز رات زمین پر سو کر گزاری اور صبح اٹھ کر ناشتہ کیا۔
جنگ نیوز کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف نے اپنا زیادہ تر وقت مطالعے میں گزارا البتہ رات عمران خان کچھ بے چین رہے لیکن کوئی شکایت نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کو جس وقت جیل پہنچایا گیا اس وقت رات ہوچکی تھی جہاں عمران خان نے سب سے پہلے نماز عشاء ادا کی اور پھر جیل کے روٹین کے مطابق رات کا کھانا کھایا جبکہ سونے کے لئے انھیں زمین پر ایک میٹرس دیا گیا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے نماز تہجد پڑھی۔ جبکہ اگلی صبح ڈبل روٹی، مکھن، اڈہ، چنے اور چائے کا ناشتہ کیا۔