ساہیوال میں خاتون نومولود بچے کو کھیت میں چھوڑ کر فرار ہونے میں ناکام ۔۔ ویڈیو

ہماری ویب  |  Aug 04, 2023

ساہیوال میں وزیر پور نہر کے قریب کھیتوں میں خاتون بچے کو پھینک کر فرار ہورہی تھی کہ لوگوں نے اسے دیکھ لیا، عوام نے بچہ کھیت سے اٹھا لیا جبکہ عورت کو پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے بچے اور عورت کو تحویل میں لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لوگوں نے ایک نومولود بچے کو اٹھایا ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خاتون بچے کو چھوڑ کر جارہی تھی۔

شہریوں نے خاتون کو گھیرے میں لے لیا اور بعد میں خاتون اور بچے کو پولیس کے حوالے کردیا گیا، پولیس نےخاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

شہریوں نے معصوم بچے کو مرنے کیلئے چھوڑنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی معصوم بچے کی زندگی سے کھیلنے کی کوشش پر شدید برہم نظر آئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نومولود بچوں کو کچرا کنڈیوں میں پھینکنے کے واقعات تواتر سے رپورٹ ہوتے رہے ہیں، اس ویڈیو میں خاتون کھیتوں میں بچے کو چھوڑ کر جاتے ہوئے پکڑی گئی۔

اس حوالے سے ملک میں کئی سماجی ادارے بچوں کو قتل یا ویران جگہوں پر چھوڑنے کے بجائے جھولوں میں ڈالنے کی ترغیب دیتے ہیں لیکن لوگ بدنامی کے خوف سے معصوم زندگیوں کو ختم کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More