یوکرین جنگ: روسی فوج میں مزید 2 لاکھ 30 ہزار جوانوں کی بھرتی

اردو نیوز  |  Aug 04, 2023

روسی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمیتری مدودف نے کہا ہے کہ رواں برس کے اوائل سے فوج میں مزید 2 لاکھ 30 ہزار جوانوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وزیر دفاع سرگئی شویگو نے گذشتہ برس کہا تھا کہ روسی فوج کی تعداد 15 لاکھ کی جائے گی۔

ماسکو نے یوکرین کے جوابی حملوں کو روکنے اور مختلف علاقوں میں قبضہ برقرار رکھنے کے لیے رواں برس سے فوجی بھرتی کرنے کی ایک بڑی مہم شروع کر رکھی ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق سابق روسی صدر اور وزیر دفاع سرگئی شویگو نے کہا کہ ’یکم جنوری سے 3 اگست تک 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد فوجی بھرتی کیے گئے ہیں۔‘

گذشتہ برس ستمبر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ یوکرین جنگ میں فوج کے کچھ حصے کو متحرک کیا تھا جس کے بعد ہزاروں افراد کو فوج میں شامل کیا گیا تھا۔

روس فوج کو دوبارہ متحرک کرنے کا اعلان کرنے پر راضی نظر نہیں آتا اور اس کے بجائے اس نے اپنے شہریوں کے دلوں میں نرم گوشہ پیدا کرنے کے لیے انہیں مالی فوائد دینے کا کہا ہے۔

حکام نے اپنے اہداف مکمل طور پر واضح نہیں کیے، تاہم مختلف اندازوں کے مطابق ماسکو مجموعی طور پر چار لاکھ رضاکار بھرتی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More