وزیراعظم شہباز شریف کا 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

اردو نیوز  |  Aug 03, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کردی جائیں گی۔

جمعرات کو اتحادی جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 15 ماہ میں تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا۔

آج ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکالا۔ مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہر طرف خطرات تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہو جائے گی۔  کوشش ہے کہ سب کے لیے قابل قبول نگراں سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا، یہ پل صراط بھی عبور کیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More