انڈین ریاست ہریانہ میں ہندو مسلم فسادات، اداکار دھرمندر اور سونو سود بھی بول پڑے

اردو نیوز  |  Aug 02, 2023

انڈیا کی ریاست ہریانہ میں جاری ہندو مسلم فسادات پر بالی وُڈ کے اداکار دھرمندر اور سونو سود بھی بول پڑے ہیں۔

لیجنڈری اداکار دھرمندر نے ہریانہ کے ضلع نوح اور گروگرام (گڑگاؤں) میں جاری مذہبی فسادات پر اپنی ٹویٹ میں تشویش کا اظہار کیا، جبکہ سونو سود نے ایک شعر کے ذریعے عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل کی۔

دھرمندر بدھ کے روز اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’یہ قہر، کیوں، کس لیے؟ بخش دے مالک اب تو بخش دے، اب برداشت نہیں ہوتا۔‘

Ye qahar…. kiyon….kis liye ? Bakhsh de Maalik …ab ….. to bakhsh de….. ab bardaasht nahin hota . pic.twitter.com/NXnXLAKffN

— Dharmendra Deol (@aapkadharam) August 2, 2023

انہوں نے امن و بھائی چارے کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے اپنی دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ ’اپنے وطن میں، تیری دنیا میں، مجھے امن، سکون، بھائی چارا چاہیے۔‘

Apne watan mein Teri duniyan mein mujhe aman skoon bhaichara chahiye .

— Dharmendra Deol (@aapkadharam) August 2, 2023

دوسری جانب سونو سود نے اپنی ٹویٹ میں ہندی میں شعر لکھا جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے۔

’نہ کسی کا گھر جلاؤ،نہ کسی کی دکان جلاؤ،انسانیت صرف مر رہی تھی،انسان دیکھ رہے تھے۔‘

ना किसी का घर जला,ना किसी की दुकान,बस जल रही थी इंसानियत,देख रहा इंसान।

— sonu sood (@SonuSood) August 2, 2023

خیال رہے کہ ںوح میں مذہبی جماعت وشوا ہندو پریشاد (وی ایچ پی) کے مذہبی جلوس کے دوران ہونے والے تصادم میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں دو چوکیدار، ایک راہگیر اور امام مسجد بھی شامل ہیں۔

نوح سے پھیلنے والے یہ فسادات گروگرام (گڑگاؤں) تک پہنچ چکے ہیں جس کے بعد منگل کی صبح نوح ضلع میں انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More