آئی سی سی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری: کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے لیے خوشخبری

ہماری ویب  |  Aug 02, 2023

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ فارمیٹ کی تازی ترین رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں بھی 2 درجے بہتری آئی ہے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 3 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 2 درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں اور انگلینڈ کے ہیری بروک نویں نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے سعود شکیل 15 اور عبداللہ شفیق 21 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اب باؤلرز کی رینکنگ کی بات کی جائے تو ٹیسٹ گیند بازوں کی رینکنگ میں انڈیا کے روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت ہی کے رویندرا جڈیجا 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ 2 درجے ترقی کے بعد چوتھے پر جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی رینکنگ میں 2 درجے تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں 3 درجے بہتری آئی ہے اور فاسٹ باؤلر چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 4 درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

مچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد 13 ویں جبکہ انگلینڈ کےکرس ووکس 7 درجے بہتری کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More