پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد بس کا کرایہ بھی بڑھ گیا۔۔ ٹرانسپورٹرز نے بسوں کے کرایے میں کتنا اضافہ کردیا؟

ہماری ویب  |  Aug 02, 2023

گزشتہ روز پیٹرول کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے بعد کراچی کے مقامی ٹرانسپورٹرز نے حکام سے منظوری لیے بغیر اپنے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے کراچی سے حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر کے روٹس کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر بسوں اور کوچوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272.95 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اب 273.40 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (PDL) کے نفاذ سمیت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ضروری ہے۔

حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی ٹرانسپورٹرز نے کسی سرکاری منظوری کا انتظار کیے بغیر اپنے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More