پاکستان میں پاسپورٹ رینیو کروانے کی فیس میں اضافہ

اردو نیوز  |  Aug 01, 2023

پاکستانی حکومت نے آن لائن اور آف لائن پاسپورٹ رینیو کروانے کی فیس میں اضافہ کردیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق نارمل پاسپورٹ  کو رینیو کروانے کے لیے شہریوں کو اب ایک ہزار روپے اضافی دینے ہوں گے۔ حالیہ اضافہ کے بعد نارمل پاسپورٹ رینیو کروانے کی فیس 3 ہزار سے بڑھ کر 4 ہزار ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاسپورٹ کو ارجنٹ رینیو کروانے کی فیس میں بھی ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی فیس 5 ہزار سے بڑھ کر 6 ہزار ہوگئی ہے۔

اس فیس کا اطلاق آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے پاسپورٹ رینیو کروانے پر ہوگا۔

پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق فیس میں دراصل کوریئر کے اخراجات ہیں جس کے استعمال سے پاسپورٹ شہریوں کے گھروں تک پہنچائے جاتے ہیں۔

شہریوں کو پاسپورٹ آن لائن رینیو کروانے کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور ایکسپائر ہونے والے پاسپورٹ کی کاپی ڈائیریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی ویب سائٹ پر لازمی آن لائن جمع کروانا ہوگی۔

جبکہ پاسپورٹ آن لائن رینیو کروانے کے لیے شہریوں کو فیس بھی آن لائن ہی جمع کروانی ہوگی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More