ہماری ویب | Aug 01, 2023
حکومت نے غربت سے سسکتے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈاد نے پریس کانفرنس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا۔
اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔
پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ کے ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی۔ جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل کیا جائے گا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More