باجوڑ خودکش دھماکے کے مزید دو افراد دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی

اردو نیوز  |  Jul 31, 2023

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خودکش دھماکے کے مزید دو افراد دم توڑ گئے ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق دھماکے میں 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سنیچر کو یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب باجوڑ میں مذہبی سیاسی جماعت جمیعت علمائے اسلام (ف) کا پارٹی کنونشن ہو رہا تھا۔

کنونشن میں شریک عینی شاہد کے مطابق تقریب میں 350 کے قریب افراد شریک تھے۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

خیبر پختونخوا کے پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈا پور نے کہا تھا کہ باجوڑ دھماکہ خودکش تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More