سوئس گلیشیئر پر 37 سال قبل لاپتا ہونے والے کوہ پیما کی باقیات دریافت

اردو نیوز  |  Jul 30, 2023

سوئٹزرلینڈ کی مشہور چوٹی میٹرہارن کے جنوب مشرق میں گلیشیئر سے ملنے والی انسانی باقیات 37 سال قبل لاپتا  ہونے والے جرمن کوہ پیما کی ہیں۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ حال ہی میں ان باقیات کے ڈی این اے ٹیسٹ سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے گلیشیئر تیز رفتاری سے پگھل رہے ہیں (فائل فوٹو: گیٹی)سوئس پولیس کی جانب سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی کے 38 سالہ شہری ستمبر 1986 میں اس علاقے میں لاپتا ہو گئے تھے اور کافی کوشش کے باوجود انہیں تلاش نہیں کیا جا سکا۔

گلوبل وارمنگ میں اضافے کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے دہائیوں قبل لاپتا ہونے والے ہائیکرز، سکیئرز اور دیگر کوہ پیماؤں کی باقیات کی دریافت میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 12 جولائی کو اٹلی کی سرحد کے قریب تھیوڈول گلیشیئر پر جانے والے کوہ پیماؤں کو گمشدہ شخص کی باقیات ملی ہیں۔

38 سالہ جرمن شہری 1986 میں اس علاقے میں لاپتہ ہوگئے تھے (فائل فوٹو: اے ایف پی)کوہ پیما کی شناخت کی تصدیق کے لیے باقیات کو تجزیے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جینیاتی ٹیسٹ کے ذریعے اس شخص کی شناخت ہوئی ہے تاہم پولیس نے رپورٹ عام نہیں کی۔

سوئٹزرلینڈ کے محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں انسانی سرگرمیوں کے باعث ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے ملک کے گلیشیئر تیز رفتاری سے پگھل رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More