وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

اردو نیوز  |  Jul 28, 2023

وزیرِاعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیرِاعظم ہاؤس کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف پوری قوم کی طرف سے برادر ملک متحدہ عرب امارات کے صدر سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More