سیما حیدر کے بھارت جانے کے بعد پاکستانی نوجوان نے بھی ایک بھارتی حسینہ کو پاکستان بلاکر بدلہ چکا دیا ہے، سیما حیدر کے بدلے میں 35 سالہ انجو نے پاکستان کے نصراللہ سے شادی کرلی ہے۔
یہ لڑکی کون ہے اور کیسے پاکستان پہنچی،اس سے قبل آپ کو سیما کے بارے میں مزید کچھ دلچسپ معلومات اور حقائق بتاتے ہیں، سیما حیدر کے غیرقانونی طریقے سے بھارت جاکر ہندو دھرم اپنانے کی وجہ سے پاکستانیوں میں غم و غصہ بڑھتا جارہاہے جبکہ بھارتی عوام اور میڈیا بھی سیما کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں لیکن پاکستان واپسی کی صورت میں سیما کیلئے سخت فیصلے بھی ہوچکے ہیں۔
یہ تو آپ سب ہی جانتے ہیں کہ سیما کیسے اپنے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگاکر غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئیں لیکن تمام تر ڈھونگ، ڈرامے بازی اور ہندوانہ انداز اپنانے کے باوجود بھارتی عوام اور میڈیا سیما کو قبول کرنے کیلئے کسی صورت تیار نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا سیما حیدر کو ناصرف مشکوک نظروں سے دیکھ رہا ہے بلکہ سیما کا تعلق پاکستان کی ایجنسیوں سے بھی جوڑا جارہا ہے۔بھارت کا میڈیا کبھی سیما کو پاکستان آرمی کی میجر سامعہ رحمان سے ملارہا ہے تو کھی جاسوس قرار دیتا ہے۔
بھارت کا میڈیا ہی نہیں بلکہ ہندو انتہا پسند گروپوں نے بھی سیما کو بھارت نہ چھوڑنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔۔ اب آپ کو انجو کے بارے میں بتائیں تو سیما کی طرح انجو بھی اپنے پیار کیلئے سرحد پار کرکے آئی ہیں۔۔سیما اور انجو میں فرق یہ ہے کہ سیما غیر قانونی طریقے سے بھارت پہنچی لیکن انجو باقاعدہ ویزا لے کر پاکستان آئی ہیں۔
انجو کے باے میں مزید بات کرنے سے پہلے آپ کو سیما کے حوالے سے مزید بتاتے چلیں کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے سیما کے بارے میں چھان بین کررہے ہیں اور تحقیقات کے دوران سیما کے پاس سے دو ویڈیو کیسٹ، چار موبائل فون، پانچ پاکستانی پاسپورٹس، ایک نیا اور غیراستعمال شدہ پاسپورٹ، جس پر نام اور پتہ نامکمل دیا گیا ہے اور ایک پاکستان کا قومی شناختی کارڈ برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
جہاں تک انجو اورسیما کی بات ہے تو سیما کی پب جی کھیلتے ہوئے سچن سے دوستی ہوئی جبکہ انجو کی فیس بک پر پاکستان کے نصراللہ سے دوستی ہوئی۔بھارت اور پاکستان میں سیما حیدر کے حوالے سے اب تک کئی چیزوں کو لے کر شکوک و شہبات بڑھتے جارہے ہیں۔
سیما حیدر نے دعویٰ کیا تھا کہ غلام حیدر نے انہیں 4 سال پہلے طلاق دیدی تھی جبکہ کراچی میں جہاں وہ مقیم تھی وہاں کے مالک مکان کا کہنا ہے کہ غلام حیدر باقاعدگی سے سیما کو پیسے بھیجتا تھا جس میں سے وہ کرایہ بھی ادا کرتی تھی۔
سیما کے حوالے سے کچھ مزید بھی انکشافات سامنے آئے ہیں سیما جس شوہر کو چھوڑ کر بھارت گئی ہے اس غلام حیدر سے بھی بھاگ کر شادی کی تھی یہی نہیں بلکہ سیما کا ایک اور سابق عاشق اسامہ بھی سامنے آچکا ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ سیما کی ناصرف اس سے بلکہ دیگرکئی لوگوں سے بھی دوستیاں تھیں۔
سیما کے حوالے سے تو تحقیقات جاری ہیں اور جلد اس کی قسمت کا فیصلہ ہوجائیگا تاہم سیما کسی صورت واپس آنے کو تیار نہیں کیونکہ سیما کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں اس کے رشتہ دار اور کچے کے ڈاکو اس کو قتل کردینگے۔
اب آپ کو انجو کے بارے میں بتائیں توبھارتی شہر دہلی کی رہائشی 35 سالہ انجو کی فیس بک پر دیر بالا کے رہائشی 29 سالہ نصراللہ کے ساتھ دوستی ہوئی جو پیار میں تبدیل ہوگئی ۔جہاں انجو اور نصراللہ کی محبت کے قصے عام ہورہے ہیں وہ بھارتی میڈیا میں سیما کے سچن کو تھپڑ کی گونج بھی سنائی دے رہی ہے۔
انجو نصر اللہ کی محبت میں دہلی سے خیبر پختون خوا کے شہر دیر بالا پہنچی۔ بھارتی لڑکی انجو کا کہنا ہے کہ اس کی نصراللہ سے فیس بک پر 4 سال پہلے دوستی ہوئی تھی، جو اب محبت میں بدل چکی ہے، انجو کا کہنا ہے کہ میں نصر اللہ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔
سیما کی طرح پہلے سے ہی شادی شدہ انجو نے نصر اللہ کی محبت میں اپنا ہندو دھرم چھوڑ کر اسلام کو اپنا دین قبول کرلیا ہے اور نصر اللہ کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔
اسلام قبول کرکے انجو سے فاطمہ بننے والی بھارتی خاتون اور پاکستانی نوجوان نصراللہ کی نکاح کے بعد ایک ساتھ گھومنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔