پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ عبدااللہ شفیق کی ڈبل سنچری اور آغا مسعود کی سنچری کی بدولت پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 563 بنا لیے ہیں اور اس کی سری لنکا کے خلاف مجموعی برتری 397 رنز کی ہو چکی ہے۔
تیسرے روز کے کھیل کی خاص بات اوپنر عبداللہ شفیق کی ڈبل سنچری تھی۔
آغاز سلمان نے بھی تیسرے روز پاکستان کے لیے ایک اور سنچری بنائی اور یوں پاکستان کی سبقت کو مزید بڑھا دیا۔ عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان سعود شکیل کا ساتھ دینے کے لیے آئے۔ اس وقت آغا مسعود 132 جبکہ محمد رضوان 37 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
سعود شکیل کی مسلسل ساتویں نصف سنچری بھی اس ٹیسٹ میچ کی خاص بات ہے۔ سعود شکیل اس سے قبل پہلے میچ میں ڈبل سنچری بھی کر چکے ہیں، جس کی بدولت پاکستان دو ٹیسٹ میچز کی سریز میں سے پہلا میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔ اس میچ کے مین آف دی میچ سعود شکیل قرار پائے تھے۔
گذشتہ ایک سال میں 13 ٹیسٹ میچز کی اننگز میں سعود شکیل نے 87.50 کے اوسط سے 875 رنز بنائے ہیں۔ کپتان بابر اعظم نے 13 اننگز میں 50 کی اوسط سے 650 جبکہ آج تیسری سنچری بنانے والے آغا مسعود نے 54.20 کی اوسط سے 13 اننگز میں 542 رنز بنائے ہیں۔
https://twitter.com/babarazamking_/status/1684149751393001472?s=20
اب اگر بات کی جائے عبداللہ شفیق کے کھیل کی تو وہ آج 201 رنز بنانے کے بعد جے سوریا کی گیند پر مادھو شنکا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
دن کے آغاز پر عبداللہ شفیق نے 87 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور فائنل سیشن میں وہ 200 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کامیابی کے بعد انھوں نے اپنا ہیلمٹ اُتارا اور اپنی جرسی کے پچھلے حصے پر لکھے اپنے نام کی جانب اشارہ کیا۔
انھوں نے 326 گیندوں کا سامنا کیا اور ان کی اننگز میں 19 چوکے اور چار چھکے بھی شامل تھے۔ اب سوشل میڈیاپر عبداللہ شفیق کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان کی اس اننگز کی خاص بات یہ بھی ہے کہ وہ سری لنکا میں سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے دوسری پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
تیسرے دن کے کھیل میں سلمان نے بھی اٹیکنگ کرکٹ کھیلی، جو کہ پاکستانی ٹیم کے نئِ سٹائل کا حصہ ہے، اور ایک چوکے کے ساتھ اپنی دوسری سنچری مکمل کی۔
https://twitter.com/iMShami_/status/1684148997127299073?s=20
یہ بھی پڑھیے
سعود شکیل کی ڈبل سنچری: ’11 سالہ بلے باز کی دلیری دیکھ کر کہہ دیا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے کھیلے گا‘
پاکستان ایمرجنگ ایشیا کپ کا فاتح: ’اب بس بابر اعظم کا انڈیا کے سامنے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کا انتظار ہے‘
کرکٹ ورلڈ کپ: وہ وجوہات جن کے باعث پاکستان چنئی میں افغانستان، ممبئی میں کسی بھی ٹیم سے نہیں کھیلنا چاہتا تھا
صارف احتشام صدیق نے لکھا کہ ڈبل سنچری بنا کر عبداللہ شفیق نے ہمیں ایک یاددگار میچ دیا ہے اور ہمیں کرکٹ کی خوبصورتی یاد دلا دی ہے۔¬
انھوں نے عبداللہ شفیق کے لیے مستقبل میں بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آگے بھی چل کر ان کی ایسی اننگز دیکھیں گے۔
https://twitter.com/aaliaaaliya/status/1684148128826662912?s=20
ایک اچھے کھلاڑی کی عمدہ اننگز
سعد نامی صارف نے لکھا کہ کچھلوگ عبداللہ شفیق کی کچھ ناکام اننگز کے بعد ان کے خلاف ایک مہم چلا رہے تھے مگر اب انھوں نے ایک بار پھر اپنی ’کلاس‘ ظاہر کی ہے۔
کرکٹ تجزیہ کار عالیہ رشید نے لکھا کہ اُن کی یہ یاددگار اننگز طویل عرصے تک یاد رکھی جائے گی۔
اس سے قبل سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے آغاز پر پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا کو اس کی پہلی اننگز میں 166 رنز پر آل آؤٹ کر دیا ہے۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کی پہلی اننگز میں 166 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے دو وکٹوں پر 145 رنز بنائے تھے تاہم دوسرے دن کا کھیل بارش سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔