زبردست بیٹنگ کر کے چھا گئے ۔۔ عبداللہ شفیق نے کولمبو ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کردی

ہماری ویب  |  Jul 26, 2023

قومی ٹیسٹ کرکٹر عبداللہ شفیق کی جانب سے کولمبو ٹیسٹ میںد ڈبل سنچری اسکور کردی گئی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل اس وقت جاری ہے جس میں قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کرلی۔

عبداللہ شفیق نے 322 گیندوں پر 200 رنز بنائے، ان کی اب تک کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔

پاکستان نے اب تک چار وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنالیے ہیں ، جب کہ ٹیم کو سری لنکا پر 274 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More