ہماری ویب | Jul 26, 2023
بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں، کہا جاتا ہے جن سے خُدا راضی ہو ان کے ہاں بیٹیوں کی پیدائش ہوتی ہے۔ بیٹیوں کے والد کو خُدا کی طرف سے خاص تحفہ دیا جاتا ہے۔ قومی کرکٹر فواد عالم بھی خود کو اسی لیے خوش نصیب سمجھتے ہیں۔ ان کے ہاں حال ہی میں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور اس مرتبہ اللہ نے ان کو بیٹے سے نوازا ہے۔ جس پر یہ بہت خوش ہیں۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے فواد نے لکھا کہ اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا۔۔ اللّٰہ پاک نے رحمتوں کے بعد اپنی نعمت سے بھی نوازا۔ دعاؤں کا طلبگار۔۔
View this post on Instagram A post shared by Fawad Alam (@iamfawadalam)
A post shared by Fawad Alam (@iamfawadalam)
واضح رہے ان کے ہاں 2018 میں بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کی شادی ثمرین فواد سے 2011 میں ہوئی تھی۔ اس وقت فواد اداکاری، ماڈلنگ اور ہوسٹنگ بھی کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے فینز بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More