کراچی میں شدید بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی

ہماری ویب  |  Jul 24, 2023

کراچی میں بارش کے منتظر کے منتظر شہریوں کے چہرے خوشی سے کھلکھلا اٹھے۔ اس وقت شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جن میں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر سمیت دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 1 گھنٹے کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید تیز بارش متوقع ہے جبکہ شہر کے جنوبی علاقے میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بحیرۂ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے زیرِ اثر بادل بن رہے ہیں اور اگر بادل بننے کی شدت برقرار رہی تو مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More