اسکرین کو مسلسل دیکھنے سے آنکھیں خراب ہوسکتی ہیں اور ۔۔ آنکھوں پر ڈیجیٹل دباؤ کم کرنے کیلئے کچھ اہم ٹپس

ہماری ویب  |  Jul 24, 2023

موجودہ تیز رفتار دور میں اسمارٹ فون کا استعمال بہت زیادہ عام ہوچکا ہے جبکہ دفتری امور کیلئے بھی کمپیوٹر کے بجائے اسمارٹ فون، ٹیب یا لیپ ٹاپ کا استعمال بڑھ گیا ہے تاہم جہاں ان جدید چیزوں نے انسانی زندگی میں کئی آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں کچھ مسائل بھی بڑھادیئے ہیں جن میں آنکھوں کی خرابیاں زیادہ عام ہیں۔ فون، ٹی وی اور لیپ ٹاپ یا دیگر چیزوں کی وجہ سے آنکھوں پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے تاہم اس رپورٹ میں ہم آپ کو آنکھوں کے مسائل سے نمٹنے کیلئے کچھ ٹپس بتائیں گے۔

کمپیوٹر اور ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال کی وجہ سے اکثر لوگوں کی آنکھوں پر دباؤ رہتا ہے جس کی وجہ سے انہیں آنکھوں میں تھکن اورسر درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سر درد اور تناؤ کی یہ کیفیت سکرین سے دور ہونے کے بعد بھی کافی دی رتک برقرار رہتی ہے بلکہ بعض لوگوں نے رات کو سوتے وقت بھی سر درد کی شکایت کی۔

اگر آپ کو سر درد کے علاوہ وژن میں تبدیلی، توجہ مبذول کرنے، آنکھ میں پانی آنے یا انہیں کھلی رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ آنکھ میں خشکی، اشیا کا ڈبل نظر آنا یا گردن، کاندھے اور کمر میں درد جیسی شکایات ہوچلی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی آنکھیں ڈیجیٹل دباؤ کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی بصارت کی انتہائی حد تقریباً 20 فٹ ہوتی ہے، یعنی مذکورہ فاصلے سے روشنی کا عکس آنکھوں میں متوازی طور پر داخل ہوتا ہے یعنی جب روشنی کا عکس یا شعاعیں ریٹینا پر پڑتی ہیں تو بینائی واضح ہوتی ہے جو مقررہ فاصلے پر منحصر ہوتا ہے۔ اس لیے جب قریب سے کمپیوٹر اسکرین کو دیکھتے ہیں تو آنکھ کے پٹھے سکڑ جاتے ہیں اور آنکھ کا لینز یعنی محدب عدسہ منحنی ہو جاتا ہے جس سے بصارت واضح ہوتی ہے۔

ایک غیر ملکی میگزین نے رپورٹ شائع کی ہے جس میں آنکھوں کو ڈیجیٹل دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک طریقہ بیان کیا گیا ہے جس کو 20-20-20 کا نام دیا گیا ہے۔

جدید تحقیق کے مطابق آنکھوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے 20 فٹ یا 6 میٹر یا اس سے زیادہ دور کسی چیز کو 20 سیکنڈ تک دیکھنا ہوتا ہے۔ یہ عمل اسکرین کے سامنے رہتے ہوئے ہر 20 منٹ بعد دہرانا ہوتا ہے اسی لیے اسے 20-20-20 کا طریقہ کہا جاتا ہے۔

اگر آپ کمپیوٹر یا موبائل فون اسکرین پر ہیں تو ہر 20 منٹ بعد اپنی آنکھوں کو آرام دیں اور نظریں 20 سیکنڈ کے لیے اسکرین سے ہٹا کر اطراف کی طرف دیکھیں جس سے آنکھوں کے پٹھوں کو آرام ملے گا۔ اگر یہ مشکل ہو تو اس دورانیے کو بڑھایا جا سکتا ہے مگر وقفہ کرنا آنکھ کی صحت اور دباؤ کو کم کرنے کے لیے انتہائی مفید مشق ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More