رنگ انسان کی زندگی کا حصہ ہیں، کچھ لوگوں کو ہلکے رنگ پسند ہوتے ہیں جبکہ کچھ افراد تیز اور نمایاں رنگ پسند کرتے ہیں۔ اور ہر ایک رنگ ان کی شخصیت کا خلاصہ کرتا ہے۔
تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ مختلف رنگ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں جس سے آپ اپنے اور دوسروں کے مزاج کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔
اس تصویر میں سے کسی رنگ کو منتخب کریں اور جانیں کہ اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد کی شخصیت میں کیا راز پوشیدہ ہے؟
نیلا:
جن لوگوں کو نیلا رنگ پسند ہوتا ہے وہ زیادہ تر حساس، ٹھنڈا اور پرسکون مزاج رکھتے ہیں، وہ خود سے پہلے دوسروں کا سوچتے ہیں کیونکہ وہ کافی حد تک رحم دل ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ ایسے افراد لڑائی جھگڑوں سے دور رہتے ہیں، لوگوں میں صلح کرواتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ بغیر کسی مسئلے کے سب کو ساتھ لیکر چلا جائے۔
لال:
لال رنگ کی طرف جھکاؤ رکھنے والے لوگ پیدائشی رہنما یعنی لیڈر شپ کولیٹی کے حامل ہوتے ہیں جو دوسروں کی رہنمائی کرنا پسند کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ ایسے افراد اپنے مقاصد کے حصول کیلیئے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتے اور نہ ہی انہیں زندگی میں رسک لینے سے ڈر لگتا ہے۔
پیلا:
پیلا رنگ پسند کرنے والے افراد نئے تجربات کرنے کا شوق رکھتے ہیں کیونکہ وہ تخلیقی سوچ کے حامل ہوتے ہیں، وہ پر جوش ہوتے ہیں اور امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑتے اسلیئے ہر مسئلے کا حل تلاش کرنا ان کیلیئے بے حد آسان ہوتا ہے۔
جامنی:
جامنی رنگ پسند کرنے والے افراد خداداد صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں، وہ دوسروں کے جذبات بغیر کچھ کہے یا سنے جان لیتے ہیں۔ اسکے علاوہ وہ نئی سوچ رکھتے ہیں اور کسی بھی بات کا منفی پہلو دیکھنے سے پہلے مثبت پہلو دیکھتے ہیں، جو انکی شخصیت کو مزید نکھارتا ہے۔
ہرا:
جو افراد ہرے رنگ کی جانب متوجہ ہوتے ہیں انکی شخصیت خاموش قسم کی ہوتی ہے یعنی وہ اپنے آپ میں رہتے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بجائے اپنے آس پاس ہونے والی چیزوں کا مشاہد کرتے ہیں آپ انہیں انگریزی میں انٹروورٹ بھی کہہ سکتے ہیں