یہ بھی کوئی کھانے کی چیز ہے؟ شرمیلا فاروقی کی پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنا سر پکڑ لیا

ہماری ویب  |  Jul 21, 2023

شرمیلا فاروقی معروف سیاستدان تو ہیں ہی لیکن اپنی مختلف ایکٹیویٹیز، انٹرویوز اور وی لاگز کے زریعے سوشل میڈیا پر بھی اکثر ٹرینڈنگ کا حصہ بنی نظر آتی ہیں۔ اس وقت بھی ایسا ہی ہوا جبکہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو آم چاول کی تصویر لگا کر انھوں نے دلچسپ سوال کیا۔

شرمیلا فاروقی نوڈلز کے اوپر آئس کریم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اسٹوری میں پوچھتی ہیں کہ’کیا کوئی آئس کریم کے ساتھ نوڈلز کھانا پسند کرے گا؟‘، ساتھ ہی انہوں نے ہاں اور ناں کے دو آپشنز بھی دیے جس پر مداح حیران رہ گئے۔

شرمیلا کی پوسٹ پر 82 فیصد صارفین نے اس عجیب و غریب کھانے کے امتزاج کو ناپسند کرتے ہوئے ’ناں‘ کا انتخاب کیا جبکہ 18 فیصد صارفین نے اس امتزاج کو آزمانے کی حمایت کر دی اور ’ہاں‘ کا انتخاب کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More