اسلام آباد کے ریڈ زون میں 31 جولائی تک موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی

اردو نیوز  |  Jul 21, 2023

اسلام آباد میں پولیس نے 12 محرم (31 جولائی) تک ریڈ زون میں موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں اسلام پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ریڈ زون میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔‘

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’ریڈ زون میں داخلے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تین مقامات سے شٹل سروس چلائی جائے گی۔’

پولیس کی جانب سے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ریڈ زون میں موٹرسائیکل لے کر داخل نہ ہوں۔

اس سے قبل اسلام آباد کے اندر غیر ملکی سفارت خانوں تک شہریوں کو لانے اور لے جانے کے لیے بھی بس شٹل سروس چلائی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ ایک بس شٹل سروس اسلام آباد سے مری تک بھی چلائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More