شہری کی موت پر سرکار پر پرچہ ۔۔ وہ وقت جب نمبر دار علاقے کے ذمہ دار ہوتے تھے

ہماری ویب  |  Jul 20, 2023

پاکستان میں اس وقت تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کا انتہائی فقدان ہے تاہم ماضی میں قیام پاکستان سے قبل ایساموجودہ پاکستان کی حدود میں ایسا نظام تھا جس میں نمبر دار علاقے کے ذمہ دار ہوتے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تھانہ چکڑالہ (میانیوالی)میں انگریز حکمران کے اقتدار میں درج ایک تاریخی ایف آئی آر ملاحظہ کریںجب نمبر دار علاقہ کے ذمہ دار ہوا کرتے تھے تب مسافر کے علاج اور دیکھ بھال نہ کرنے پر نمبردار پر پرچہ ہوا تھا۔

یہ 1911 میں تھانہ چکڑالہ میں درج ایک ایف آئی آر ہے ۔یہ ایف آئی آر اُس وقت کے ابا خیل کے ایک نمبردار پر درج ہوئی ۔ نمبردار کا نام سردار خان لکھا ہوا ہے ۔

ایف آئی آر کے مطابق نمبردار کا جُرم یہ تھا کہ ایک مسافر ابا خیل میں آیا، بیمار ہوا اور ایک بیری کے درخت کے نیچے فوت ہوگیا ۔اُس کے بعد پولیس نے پتہ کیا تو وہ شخص کیمبل پُور اٹک کا رہنے والا تھا۔

اس ایف آئی آر میں لکھا ہوا ہے کہ نمبردار صاحب آپکی ذمہ دار تھی کہ آپ اُس مسافر کا علاج کرواتے اور آپ اُسکو کھانا اور رہنے کی جگہ دیتے آپکی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ایک انسان کی قیمتی جان چلی گئی ہے۔

آپکو آپنے علاقے کا پتہ نہیں ہے اور پھر پاکستان بن گیا ہم انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہو گئے اور ہمارے نمبردار اخلاقی ذمہ داریوں سےآزاد ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More