90، 60 یا 70 دن ؟ الیکشن کتنے دن میں ہوں گے؟ رانا ثنااللہ کا بڑا انکشاف

ہماری ویب  |  Jul 20, 2023

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 90 دن آخری حد ہے اور الیکشن 60 دن میں بھی ہوسکتے ہیں۔ 90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ الیکشن اسی دن ہوں، الیکشن 70 یا 60 دن میں بھی ہوسکتے ہیں، 90 دن الیکشن کی ایک آخری حد ہے، مطلب اس کے اندر ہی ہوں گے۔اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، تب چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کا الیکشن ایک دن ہوگا، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ایک ایسا بندہ ہو جس پر سب کو اعتماد ہو۔

9 مئی کو ملک کے دفاع پر حملہ کیا گیا، ایسے بغض اور کینہ رکھنے والوں کو ملک کی سیاست اور الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے، اسمبلی مدت سے قبل تحلیل ہونے پر عام انتخابات کرانے کے لیے نگران سیٹ اپ 90 دن کے لیے آئےگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More