یونان کشتی حادثہ: میتوں کو پاکستان لانے کا عمل کل سے شروع ہو گا

اردو نیوز  |  Jul 19, 2023

گذشتہ ماہ یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں مرنے والے پاکستانیوں کی میتوں کو لانے کا عمل جمعرات سے شروع ہو جائے گا۔یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ ’کشتی حادثے میں مرنے والے پاکستانیوں کی میتوں کو لانے کا عمل 25 جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔‘

’یونان کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے 15 پاکستانیوں کی شناخت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد میتوں کو لانے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔‘پاکستانی سفارت خانے کے مطابق ’حکومت لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور پاکستان پہنچنے کے بعد میتوں کو گھروں تک پہنچانے کے لیے ایمبولینس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔‘’یونان سے پاکستانیوں کی میتوں کو پاکستان لانے کے تمام اخراجات حکومتِ پاکستان برداشت کر رہی ہے۔‘

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More