گال ٹیسٹ: سری لنکا کے خلاف پاکستان کی عمدہ فیلڈنگ اور بابر اعظم کی کپتانی کے چرچے

بی بی سی اردو  |  Jul 19, 2023

Getty Images

سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے جانی والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنا لیے ہیں۔

سری لنکا کے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدا میں ہی عبداللہ شفیق آٹھ، شان مسعود سات اور نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی ٹیم کو جیت کے لیے 83 رنز درکار ہیں اور سات وکٹیں باقی ہیں۔

گذشتہ روز مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا پر 149 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد 461 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے دن کے آخری حصے میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا اور دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنائے تھے۔

چوتھے روز سری لنکا کے اوپنر نیشان مادھشکا آٹھ اور دیمتھ کرونارتنے نے چھ رنز کے ساتھ اپنی اننگز کا آغاز کیا لیکن جلد ہی پاکستان کو پہلی کامیابی ملی اور دیمتھ کرونارتنے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وہ سپنر ابرار احمد کا نشانہ بنے۔

اس کے بعد 79 کے مجموعے پر کوشل مینڈس 18 رنز کے انفرادی سکور پر نعمان علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز کو بھی صرف سات رنز پر نعمان علی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

نیشان مدھشکا نصف سنچری بنانے کے بعد وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے، 52 رنز بنانے والے بلے باز کی وکٹ بھی بائیں ہاتھ کے سپنر نعمان علی نے حاصل کی۔

دوسرے اینڈ سے پہلی اننگز کے ہیرو دھننجیا ڈی سلوا نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور ایک اور بہترین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو بہتر مجموعے تک رسائی دلانے کا بیڑا اٹھایا۔

اس دوران دنیش چندیمل 28 کے انفرادی سکور پر آغا سلمان کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے اور اس مرحلے پر سری لنکا کی آدھی ٹیم 159 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔

Getty Images

سری لنکا کو چھٹا نقصان 175 رنز پر سدیرا سماراوکراما کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 11 رنز بنا کر آغا سلمان کا شکار بنے۔

سری لنکا کے ڈی سلوا اور رمیش مینڈس نے 76 رنز کی شراکت قائم کر کے سری لنکا کے مجموعی سکور میں بہتری کی تاہم پاکستانی سپنر ابرار نے رمیش مینڈس کی 42 رنز کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔

جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دھننجیا ڈی سلوا کو 82 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ ان کے بعد آنے والی سری لنکن بلے باز پرباتھ جےسوریا بھی 10 کے سکور پر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

سری لنکا کے آخری کھلاڑی کاسن راجیتھا کو ابرار احمد نے پانچ رنز پر چلتا کیا اور اس طرح سری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی بیٹنگGetty Images

پاکستان کی ٹیم نے آسان ہدف کی جانب متاثر کن آغاز نہیں کیا اور اننگز کی ابتدا ہی میں 16 کے مجموعے پر عبداللہ شفیق جے سوریا کی گیند پر صرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد آنے والے پاکستانی بلے باز شان مسعود بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور مجموعے میں صرف سات رنز کا اضافہ کر کے جے سوریا کو دوسری وکٹ دے بیٹھے۔

پاکستان کی جانب دن کے اختتامی لمحات میں سپنر نعمان علی پہلے نمبروں پر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن بنا کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے۔

گال ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 131 کے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں پر 48 رنز بنائے ہیں اور اسے جیت کے لیے مزید 83 رنز درکار ہیں۔

اس وقت کریز پر امام الحق 25 اور کپتان بابر اعظم چھ رنز پر کھیل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں دھننجیا ڈی سلوا کی سنچری کی بدولت 312 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری کی مدد سے 461 رنز بنا کر اننگز میں 149 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

واضح رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔

’میں نے پاکستانی ٹیم کی اتنی عمدہ فیلڈنگ کبھی نہیں دیکھی‘

اگر آج کے دن کے کھیل پر پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر نظر دوڑائیں تو بہت سے تو اب تک شعود شکیل کی شاندار بلے بازی اور ڈبل سنچری کے خمار سے ہی نہیں نکلے ہیں۔

تاہم آج کے دن کے کھیل پر سب تبصروں میں سب سے پہلے بابر اعظم کا نام آتا ہے اور وہ بھی جب آج سری لنکا کی اننگز کے آغاز میں ہی انھوں نے نعمان علی کی گیند پر سلپ میں میتھوز کا شاندار کیچ پکڑا۔

اس پر لوگ ان کی فٹنس اور اچھی فیلڈنگ کو داد دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/iMShami_/status/1681553968579719168

جبکہ کچھ تو طنزاً کہہ رہے ہیں کہ ’ابھی وہ کہتے ہیں کہ بابر اعظم کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔‘

https://twitter.com/babarazamking_/status/1681558861814063104

شہریار نامی صارف نے بابر اعظم کی کپتانی اور پاکستان کی ٹیم کی فیلڈنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے پاکستانی ٹیم کی اتنی عمدہ فیلڈنگ اور کیچنگ کبھی نہیں دیکھی۔ بابر اعظم کی کپتانی کے بعد سے ہماری ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1681593513434071040

محمد علی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر سیریز یا میچز سے ہماری ٹیم سیکھ رہی ہے اور یہ ماضی کے مقابلے میں بہتر ہو رہی ہے۔‘

جبکہ سعد نامی صارف نے بھی اس ٹیسٹ میں پاکستان کی مستحکم پوزیشن کا سہرا بہتر فیلڈنگ اور بابر اعظم کی کپتانی کے سر سجایا۔

https://twitter.com/SaadIrfan258/status/1681590510518173697

اسی طرح جب میچ کے دوران پاکستان نے دوسرا نیا گیند لینے کے بعد شاہین آفریدی نے یکے بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو اس پر بھی بابر اعظم کی کپتانی کو ہی سراہا گیا۔

https://twitter.com/Jimmrz_/status/1681624207552135168

لیکن جو بھی ہو ہم پاکستانی کرکٹ شائقین کو ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے ہر وقت ایک دھڑکا ضرور لگا رہتا ہے اور اسی لیے شاید نینا انصاری نامی صارف پاکستان کی جیت کی امیدیں صرف بابر اعظم کے ساتھ باندھے بیٹھی ہیں۔

https://twitter.com/NainaAnsari56/status/1681644357252952064

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More