کیا پودینے سے وزن کم ہوتا ہے؟ جانیں پودینہ کھانے کے حیرت انگیز فوائد اور اسے استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

ہماری ویب  |  Jul 19, 2023

ویسے تو پودینے کے پتے کھانے اور مشروبات میں تازگی کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ لیکن، کیا آپ جانتے ہیں کہ پودینہ آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے؟

پودینہ صرف ایک ہرب نہیں ہے بلکہ یہ اپنی ناقابل یقین دواؤں کی خصوصیات کی وجہ سے صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے۔ پودینے کے پتے نہ صرف ہمارے کھانے کا ذائقہ بڑھاتے ہیں بلکہ ہماری صحت کو بھی بہتر بناتت ہیں۔ اور پودینے کے پتے کھانے کا سب سے اہم فائدہ وزن میں کمی ہے۔

کیا پودینہ وزن کم کرنے کے لیے اچھا ہے؟

ہاضمے کیلیئے:

ڈی کے پبلشنگ کی کتاب ہیلنگ فوڈز کے مطابق پودینے کے پتوں میں پایا جانے والا مینتھول آپ کے ہاضمے کو بہتر سکتا ہے۔ یہ کھانے کی اشیاء کی مناسب پروسیسنگ میں مدد کرتا ہے اور چربی کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔

کم کیلوریز والے پتے:

ضرورت سے زیادہ کیلوریز وزن بڑھنے کی وجہ بنتی ہے۔ اگر آپ اپنی کیلوری کی مقدار کو دیکھ رہے ہیں، تو پودینہ آپ کے کھانے اور مشروبات میں شامل کرنے کے لیے بہترین جڑی بوٹی ہے۔

میٹابولزم بوسٹر:

ایک اچھا میٹابولزم وزن کم کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ پودینہ چونکہ جسم میں مؤثر طریقے سے غذائی اجزاء کو جذب کرتا ہے اسلیئے اس سے ہمارے میٹابولزم کو قدرتی فروغ ملتا ہے۔

غذائیت کا پاور ہاؤس

پودینہ کے پتوں میں ضروری وٹامن اے اور سی، اور دیگر غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو مجموعی صحت کو فروغ دیتے ہیں اور صحت مند وزن میں کمی کو آسان بناتے ہیں۔

پودینے کو غذا میں شامل کرنے کے طریقے:

۔ پودینے کے پتوں کو اپنے لیمونیڈ، کاک ٹیل اور ماک ٹیل میں شامل کریں یا اگلی صبح ذائقہ دار پانی پینے کے لیے انہیں رات بھر پانی میں بھگو دیں۔ آپ کو پتہ ہے؟ آپ اپنی چائے میں بھی پودینہ شامل کر سکتے ہیں۔

۔ پودینے کی سادہ چٹنی بنائیں یا اسے دوسرے اجزاء جیسے دھنیا اور لہسن کے ساتھ ملا کر اپنے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا کر کھائیں۔

۔ دہی اور پودینہ دونوں ہی آنتوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں، جو کھانے کے اچھی طرح ہضم ہونے پر وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ نہ بھولیں کہ پودینے کا رائتہ بھی آپ کے کھانے میں ایک صحت مند اضافہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More