ہماری ویب | Jul 19, 2023
ساہیوال میں مبینہ طور پر زہر ملا ملک شیک پینے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ تین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق پانچوں بچوں کی حالت غیر ہونے پر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر گھر میں بنایا گیا ملک شیک پینے سے بچوں کی حالت غیر ہوئی۔ تحقیقات جاری ہیں، تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسپنسری روڈ کے رہائشی ملک آصف نامی شخص نے بچوں کے لئے ملک شیک بنایا تھا جسے پینے سے یہ واقعہ پیش آیا، پانچوں بچوں کو حالت غیر ہونے پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دوران علاج سات ماہ کا انس اور تین سالہ حرم جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 سالہ ابیہا، 11 سالہ فائقہ اور 6 سالہ ایمان کی حالت تشویشناک ہے۔ بچوں کی نعشیں گھر پہنچے پر محلے میں کہرام مچ گیا ، 12 سال بعد بیٹا پیدا ہوا تھا ، گھر والے غم سے نڈھال ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More