خوبصورت رنگوں سے کیوں نہیں سجایا جاتا؟ ۔۔ جہازوں کو سفید رنگ کرنے کی اصل وجوہات

ہماری ویب  |  Jul 18, 2023

جہاز پر سفر کرنے والے لوگوں کے ذہنوں میں اکثر یہ سوال جنم لیتا ہے کہ جب دنیا میں کچھ فضائی کمپنیاں اپنے طیاروں کو دلکش رنگوں سے رنگین بناتی ہیں وہاں دنیا میں زیادہ تر جہازوں پر سفید رنگ ہی کیوں کیا جاتا ہے اور کیا وجہ ہے کہ عام طور پر کمپنیاں سیاسی یا کسی دوسرے رنگ کے جہاز تیار نہیں کرتیں۔

ہوائی جہازوں کے بارے میں رپورٹ کے مطابق بیشتر فضائی کمپنیوں کے جہازوں کا رنگ اکثر سفید ہی ہوتا ہے مگر بعض کمپنیوں کے ہوائی جہاز دوسرے رنگوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی سرکاری ایئرلائن کمپنی کے ہوائی جہازوں کا رنگ سیاہ ہے۔ اردن کی رائل ایئرلائن کے جہاز بھورے رنگ کے ہیں، بعض بنفشی اور کچھ مالٹے کے رنگوں کے جہاز بھی موجود ہیں مگر سب سے زیادہ مقبول رنگ سفید ہی ہے۔

ہوائی جہاز کے سفید رنگ کا ایک سبب درجہ حرارت ہے۔ سفید رنگ سے جہاز کے اندر کا درجہ حرارت کم رکھنےمیں مدد ملتی ہے۔ جہاز پر پڑنے والی کسی معمولی خراش کی بھی نشاندہی ممکن ہے۔

جب آپ فضاء سے گذرتے ہوئے ہوائی جہازوں کو دیکھتے ہیں تو آپ کو زیادہ تر ہوائی جہاز سفید رنگوں ہی میں دکھائی دیں گے۔اگرچہ جہازوں پر بعض علامات، نشانات یا ان کے نام دوسرے رنگ کی روشنائی سے تحریر کی جاتی ہیں مگر زیادہ تر جہاز کا رنگ سفید ہی ہوتا ہے۔

سفید رنگ سورج کی شاعوں کو منعکس کرکے ہوائی جہاز کےاندر کےدرجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے چونکہ ہر رنگ روشنی کو اپنے اپنے مخصوص انداز میں منعکس کرتا ہے اس لئے بعض رنگ درجہ حرارت کو کم اور بعض بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ سفید رنگ جہاز کے اندرکے درجہ حرارت کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

سفید رنگ ہوائی جہاز کے درجہ حرارت کو نہ صرف فضاء میں دوران پرواز معمول پر رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ رن وے پر کھڑے ہوائی جہاز کو ٹھنڈ کرنے میں دوسرے رنگوں کی نسبت زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔

سفید رنگ ہوائی جہازوں کے تحفظ اور بیرونی حصے کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے میں بھی معاون ہے۔ سفید رنگ کی بدولت جہاز کے بیرونی حصے پر پڑنے والی کوئی معمولی خراش کا بھی بآسانی پتا چل سکتا ہے۔ تیل کے اخراج یا کسی دوسری فالٹ کی بھی سفید رنگ کے باعث نشاندہی ممکن ہے۔

کسی بھی حادثے کی صورت میں سفید رنگ دور سے دکھائی دیتا ہے۔ ہوائی جہازوں کا رنگ سفید رکھنے کے پیچھے ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اگر جہاز کے کسی ٹکڑے کو رات کی تاریکی میں دیکھنا ہو تو وہ زیادہ دقت پیش نہیں آتی۔

جب ہوائی جہاز بلندی پر سفر کر رہا ہوتا ہے تو اسے کئی طرح کے موسمی اور ماحولیاتی حالات کا سامنا ہوتا ہے۔ سفید رنگ ہرطرح کے موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دکھائی دینے میں بھی جو کشش اور خوبصورتی سفید رنگ کے ہوائی جہاز میں پائی جاتی ہے وہ دوسرے رنگوں کے جہازوں میں نہیں ہوتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More