اسلامی سال کے پہلے اور محترم مہینے محرم کا چاند آج دیکھا جائے گا اور اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کریں جبکہ اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔
چاد نظر آنے کے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محرم کا چاند نظر آنے کے معمولی امکانات ہیں کیونکہ ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں بادلوں کی وجہ سے بھی چاند نظر آنے کا امکان کافی کم ہے۔