بارسلونا کی تاریخی دکان سیلفی بنانے والے سیاحوں سے رقم وصول کرے گی

اردو نیوز  |  Jul 17, 2023

سپین کے شہر بارسلونا میں ایک  تاریخی اور مشہور دکان نے اعلان کیا ہے کہ جو سیاح کچھ نہیں خریدتے اور صرف سیلفی یا تصاویر بنانے کے لیے آتے ہیں ان سے پانچ یورو فیس وصول کی جائے گی۔

برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کے مطابق اس دکان کا نام کیووویورس میوریا ہے جس کا قیام 1898 میں ہوا۔ یہاں چیز، خاص قسم کا گوشت اور دیگر مشروبات فروخت کیے جاتے ہیں اور یہ بارسلونا کا ایک مشہور سٹور ہے۔

دکان کا فرنٹ، قدیم کاؤنٹر، مہاگنی فرنیچر اور 1920 کا سائن بورڈ سیاحوں کو تصاویر لینے کے لیے کھینچتا ہے، لیکن وہ اکثر وہاں سے خریداری نہیں کرتے۔

دکان کے سٹاف نے ایک دن مذاق میں کہا کہ ایسے سیاحوں سے پیسے لینے چاہیں جو کچھ خریدے بغیر صرف اسے دیکھنے اور تصاویر بنانے آتے ہیں۔ لیکن یہ مذاق اب ایک حقیقت بن چکا ہے کیونکہ انتظامیہ نے دکان باہر لکھ دیا  ہے کہ دکان کو ’صرف دیکھنے والوں کے لیے پانچ یورو فی کس، شکریہ۔‘

دکان کے مینجر ٹونی میرینو کے مطابق اگرچہ ابھی تک کسی سے رقم وصول نہیں کی گئی، لیکن سیلفی لینے والے سیاحوں کی تعداد کم ہو گئی ہے۔

حالیہ برسوں میں بارسلونا میں ضرورت سے زیادہ سیاحت سے نمٹنے کے لیے کئی پالیسیز متعارف کروائی گئی ہیں۔ رواں برس کے آغاز میں اعلان کیا گیا کہ 2024 تک فائیو سٹار گیسٹ ہاؤسز کے لیے ایک رات قیام کا میونسپل ٹورسٹ ٹیکس 5.25 یورو سے 6.75 یورو کر دیا جائے گا۔

ریجن میں ایک رات قیام کے جنرل ٹورسٹ ٹیکس کے علاؤہ بارسلونا اپنا سرچارچ بھی وصول کرتا ہے جس کی منظوری سپین کی حکومت نے 2020 میں دی تھی۔

ٹورسٹ ٹیکس میں رہائش کے حساب سے کمی بیشی بھی ہوتی ہے اور اس کا اطلاق صرف ریگولیٹڈ اور سرکاری ٹورسٹ گیس ہاؤسز پر ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More