صوابی ، لوگوں کو خط بھیج کر بھتہ مانگنے والا 6 رکنی گینگ گرفتار

ہم نیوز  |  Jul 17, 2023

صوابی میں لوگوں کو دھمکی آمیز خطوط بھیج کر بھتہ مانگنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

گروہ نے گائوں ڈاگئی کے 18 خاندانوں  کو بھتہ دینے کیلئے خطوط بھیجے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ  بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلوا کر تیار رکھ  لیں، سونا بھی گھروں پر رکھیں ، ہم وصولی کیلئے آئیں گے۔

گروہ نے بینکوں سے پیسے نہ نکلوانے اور سونا گھر پر نہ رکھنے پر قتل کی دھمکیاں دی تھیں جس پر گائوں کے لوگوں نے جرگہ طلب کیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسن نے کہا ہے کہ  خطوط بھیجنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  6 رکنی گینگ سے 30 لاکھ  روپے بھی برآمد کیے ہیں ، حکام کے مطابق متعلقہ خاندانوں کی رپورٹ پر کالو خان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More