پاکستان اور ایران کا انٹیلیجنس شیئرنگ کے ذریعے سرحدی علاقوں سے دہشت گردی ختم کرنے کا عہد

اردو نیوز  |  Jul 17, 2023

پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے جہاں انہوں نے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف آف آرمڈ فورسز میجر جنرل محمد باقری سمیت اعلٰی فوجی افسران سے ملاقاتیں کیں۔

اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ’دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی خطے اور خصوصاً دونوں ممالک کے مشترکہ خطرہ ہے۔‘

مزید کہا گیا کہ ’انہوں (دونوں آرمی چیفس نے) نے سرحدی علاقوں میں انٹیلیجنس شیئرنگ اور دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائیوں  کے ذریعے دہشت گردی کے فتنے کو ختم کرنے اور سکیورٹی کے حوالے سے تعاون کو مزید بڑھانے کا عہد کیا۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ’آرمی چیف نے ایران کے صدر ابراہیم ریئسی اور وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان سے بھی ملاقات کی جس میں خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر بات کی گئی۔‘

آرمی چیف کی ایران آمد پر ایرانی فوج کے دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More