اسلام آباد اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی گرین بس سروس کا آغاز

ہم نیوز  |  Jul 17, 2023

اسلام آباد اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی گرین بس سروس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، سروس کا آغاز آج سے کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں آج سے گرین بس سروس بلیلی اور کوئلہ پھاٹک کے درمیان چلائی جائے گی۔ گرین بس کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ، جامعہ بلوچستان اور ائیرپورٹ روڈ کے درمیان چلائی جائے گی۔

اس حوالے سے ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ منور حسین مگسی کا کہنا تھا کہ گرین سروس 8 بسوں پر مشتمل ہے۔ بڑی بسوں میں 41 افراد کی بیٹھنے کی اور 20 افراد کھڑے ہو کر سفر کرسکیں گے۔

منور مگسی نے مزید بتایا کہ گرین بسوں کے روٹ پر 18 اسٹاپ ہوں گے۔ گرین بس میں سفر کرنے کیلئے مسافروں سے فی کس 30 روپے وصول کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے کراچی میں گرین بس سروس کا آغاز دسمبر 2021 سے ہوا تھا۔ اسی طرح گزشتہ سال جولائی میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرین لائن اور بلیو لائن بس سروسز کے افتتاح کے بعد اعلان کیا تھا کہ ’تمام مسافر ان بسوں پر ایک ماہ تک مفت سفر کر سکیں گے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More