پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نام سے پارٹی بنائیں گے ، جھنڈے کا انتخاب بھی کر لیا

ہم نیوز  |  Jul 17, 2023

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپنی نئی پارٹی کے نام اور جھنڈے کا انتخاب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ نے  اپنی الگ جماعت بنانے کے سلسلے میں اسلام آباد اور پشاور میں اہم سیاسی  شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں ، پرویز خٹک کی مختلف رہنمائوں کیساتھ  مشاورت بدستور جاری ہے ، وہ ایک طرف مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوسری طرف  اپنی الگ جماعت کو میدان میں لانے کے لیے سرگرم ہیں ۔

ذرائع کے مطابق  پرویز خٹک کسی دوسری جماعت میں شامل نہ ہونے کی صورت میں اپنی الگ پارٹی کے قیام کا اعلان کردیں گے جس کے لیے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نام کا انتخاب کیا ہے جبکہ ان کی پارٹی کا جھنڈا  سبز اور سفید رنگ پر مشتمل ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More