ڈالر کی قیمت 250 روپے تک گرنے کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان نے امریکی ڈالر کی قدر مرحلہ وار 270 روپے اور پھر اس کے بعد 250 روپے کی سطح پر گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ عارضی ہے، جلد قیمت 250 روپے کی سطح پر آ جائے گی۔

ملک بوستان نے مزید کہا کہ نئی امپورٹ ایل سیز کھلنے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور مطلوبہ ڈیمانڈ پوری ہوتے ہی ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر آجائے گا۔

انہوں نے انفلوز سے متعلق حکومتی پالیسیوں کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹر اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے سٹہ بازی پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More