گورنر سندھ کا کراچی میں 300 تندور بنانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے کراچی میں 300 تندور بنانے کا اعلان کردیا۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 300 تندور بنانے کا اعلان کرتا ہوں جہاں 2روپے میں روٹی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ اور ہم مل کر انقلاب لا سکتے ہیں،ایک لاکھ راشن کے پیکٹس بے روزگاروں میں تقسیم کریں گے۔

کراچی میں سفید پوش لوگ بہت پریشان ہیں،یاد رہے کہ ملک بھر میں اس وقت آٹے کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More