رحیم یار خان، شادی کے اگلے دن دلہن کیخلاف مقدمہ درج

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

رحیم یار خان: تحصیل لیاقت پور میں شادی کے اگلے ہی دن دولہا نے دلہن اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ دلہن، اس کے بھائی اور نکاح خواں کے خلاف درج کرایا گیا ہے۔

دولہے نے درج مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ دلہن ماں کی بیماری کا کہہ کر پانچ لاکھ روپے کی نقد رقم اور زیورات لے گئی ہے۔

مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے مفرور دلہن اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق دلہن کی جانب سے جو ایڈریش لکھا گیا تھا اس پر تالا لگا ہوا ہے اور کوئی جواب دینے والا بھی نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More