سندھ، نجی طریقوں سے سود کے عوض قرض دینے والوں کےخلاف قانون نافذ العمل

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

کراچی: سندھ میں نجی طریقوں سے سود کے عوض قرض دینے والوں کےخلاف قانون نافذ العمل ہو گیا ہے۔

صوبائی مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیوٹ لون بل 2023 اسمبلی سے منظور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ کی منظوری کے بعد قانون سندھ میں نافذ کردیا گیا ہے جس کے باعث نجی طریقوں سے سود کے عوض قرض دینے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوسکیں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق گلی، محلے اور علاقوں میں نجی افراد کی جانب سے قرض پر سود کی وصولی کے خلاف کارروائی ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون لاگو ہونے سے لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کرسود وصولی کرنے والوں کی بیخ کنی ممکن ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں محمد مسعود نامی شخص نے قرض دینے والی آن لائن کمپنیوں کی دھمکیوں سے تنگ آ کر خودکشی کرلی تھی۔

سوشل میڈیاایپ کے ذریعے قرض لینا شہری کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن گیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اس کے بعد سے قرض دینے والی آن لائن کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے جس کے بعد مزید متاثرہ افراد سامنے آئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More