محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹے کے موسم کی پیش گوئی

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے موسم کی پیش گوئی کر دی ۔ 

آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تا ہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی / مشرقی پنجاب، اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے، اس دوران ، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سوموار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ کئی مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More