انتخابات میں عوام جس کو لائیں گے ، تسلیم کریں گے ، شہباز شریف

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لیے لڈو یا پیڑے  نہیں بلکہ چیلنج ہے۔

لاہور میں یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا  کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں ، روپے کی قدر میں استحکام کا ریلیف عوام کو دیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا  کہ  اگلے انتخابات میں جس کو بھی عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، ہمیں موقع ملا تو ملک کو خوشحالی کی  طرف لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر وقت قوم کو دھوکا دینے اور الزامات لگانے سے بڑی ملک دشمنی ہو ہی نہیں سکتی۔ ایک شخص کو دھوکے اور فراڈ سے اقتدار میں بٹھایا گیا، انہوں نے چار سال تک چور ڈاکو کے نعرے لگائے ، چیئرمین پی ٹی آئی کیوں چاہتا تھا کہ شہباز شریف 10 سال جیل میں رہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہٹلر اور چیئرمین پی ٹی آئی میں کیا فرق ہے ؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی اور ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کے دور میں 99 فیصد قرضے بینکوں کو واپس ہوئے ، ملک کی قسمت کے لیے یکسو ہو جائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More