ہم نیوز | Jul 16, 2023
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گر نے کے نتیجے میں 12 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
حادثہ شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر پیش آیا ، ریسکیو حکام کے مطابق 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور مقامی رضاکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More