ہم نیوز | Jul 16, 2023
ایف آئی اے نے منڈی بہائو الدین اور ملکوال میں مزید 3 انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے ۔ ملزمان کے موبائل فونز سے سرحد پار کرانے کی ویڈیوز بھی ملی ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان ارشد اللہ، مبشر نظیر اور عمر حیات نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے کیلئے بھاری رقم وصول کی تھی۔ ملزمان شہریوں کو جال میں پھنسانے کیلئے بارڈر پار کرانے کی ویڈیوز بھی دکھاتے تھے۔
واضح رہے کہ یونان میں کشتی سانحے کے بعد ملک بھر میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More