اسلام ایئر پورٹ کو آئوٹ سورس کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے قائم کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی سروسز آئوٹ سورس کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کے  اجلاس میں ملک کے پہلے ایئر پورٹ  کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کیلیے پیرامیٹرز کے تعین بارے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر خزانہ  نے اسٹیک ہولڈرز سے کہا  کہ وہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے 12 اگست تک تمام رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دے دیں۔

اجلاس میں مسافروں کو خدمات کی فراہمی کو بہترین بنانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ تیزی سے مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More